کینیڈا میں شدید بارشوں سے نئے طوفان کا خطرہ، شہریوں کو انخلا کے احکامات

301

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں شدید بارشوں سے نئے طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا، آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

کینیڈین ماہرین موسمیات نے بارش 90 ملی لٹر تک ریکارڈ ہونے اور الاسکا کی سرحد کے قریب برف پگھلنے سے نکاسی آب کے نظام کے مفلوج ہونے سے متعلق خبردار کیا ہے، دریا ں کی سطح بلند ہونے پر قریبی آبادی کو انخلا کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ بارشوں کے خطرناک اسپیل کے نتیجے میں اب تک چار اموات جبکہ ہزاروں افراد لینڈ سلائیڈنگ سے تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔