پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ امیگریشن معاہدے پر مذاکرات حتمی مراحل میں داخل

291

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ امیگریشن معاہدے پر مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ۔ برطانوی سفارتخانے کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ کے مستقل سیکرٹری میتھیو رئیکرافٹ نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا،دورے کے دوران غیر قانونی امیگرنٹس سے نمٹنے کے لیے معاہدہ مکمل کر لیا گیا،برطانوی سیکرٹری داخلہ اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے معاہدے کو عملی جامہ پہنایا۔ معاہدہ کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کو یقینی بنایا جائے گا،

اس معاہدے کو آئندہ ہفتے پاکستان کی وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا،معاہدے پر عمل درآمد رواں ماہ سے ہی شروع کیا جائے گا،کابینہ منظوری کے بعد پاکستان اور برطانیہ مشترکہ مجرمانہ ریکارڈ بنائیں گے،دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے،برطانیہ میں تعلیم مکمل کرنے والے پاکستانی طلبا کو نوکریوں کے حصول میں سہولت فراہم کی جائے گی،امگیریشن کے معاملے پر برطانیہ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا