کیوبا میں اپوزیشن مظاہرین کا احتجاج ناکام بنا دیا گیا

194

کیوبا میں سکیورٹی فورسز نے اپوزیشن کے وسیع تر احتجاج کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ہے اور حکومت کے کئی سرکردہ ناقدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ہوانا میں اپوزیشن کے مظاہروں کو روکنے کے لیے بھاری تعداد میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ ملکی اپوزیشن گروپ آرچی پیلاگو نے پابندیوں کے باوجود ہوانا اور چھ دیگر صوبوں میں مظاہروں کی کال دے رکھی تھی۔ اپوزیشن حکومت سے سیاسی قیدیوں کی رہائی، انسانی حقوق کے احترام اور جمہوری اصلاحات کے مطالبے کر رہی ہے۔ ملکی وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے الزام لگایا ہے کہ ان مظاہرین کی پشت پناہی امریکا کر رہا ہے۔