فرانس سے آنے والے تارکین وطنوں کی تعداد ناقابل قبول ہے، برطانیہ

275

 حکام نے 33الگ الگ واقعات میں تارکین وطن کی غیرمعمولی تعداد کو بچایا یا روکا،ترجمان وزارت داخلہ

لندن(این این آئی) برطانیہ نے کہا ہے کہ فرانس سے غیر قانونی طور آنے والے تارکین وطن کی تعداد ناقابل قبول ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ نے بتاےا کہ یومیہ ریکارڈ ایک ہزار 185 تارکین وطن نے چینل (دریا)عبور کرنے کی کوشش کی۔لندن میں وزارت داخلہ کے مطابق حکام نے 33 الگ الگ واقعات میں تارکین وطن کی غیرمعمولی تعداد کو بچایا یا روکا، جب کہ فرانسیسی حکام نے 7 واقعات میں 99 افراد کو برطانیہ پہنچنے سے روکا۔

ترجمان نے کہا کہ برطانوی عوام نے چینل میں لوگوں کو مرتے ہوئے دیکھا ہے جب کہ بے رحم جرائم پیشہ گروہ ان کے مصائب سے فائدہ اٹھاتے ہیں، امیگریشن قوانین سے متعلق منصوبہ بندیاں نظام میں موجود سقم کو ٹھیک کر دیں گی۔

وزارت کے مطابق چینل کو عبور کرنے کے لیے چھوٹی کشتیوں اور دیگر عارضی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ہیں۔ایک دن میں تارکین وطن کی تعداد اس ماہ کے شروع میں 853 تھی۔