ٹرمپ کے سابق مشیر پر کانگریس کی توہین کا الزام، فرد جرم عائد

245

واشنگٹن: امریکہ کی وفاقی گرینڈ جیوری نے 6 جنوری کو کانگریس کی عمارت میں ہونے والے فسادات کی تحقیقاتی کمیٹی میں پیش نہ ہونے پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن پر کانگریس کی توہین کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ہے۔

ایوان نمائندگان نے27 اکتوبر کو ٹرمپ کے سابق چیف اسٹریٹجسٹ کو کانگریس کی مجرمانہ توہین پر گرفتار کرنے کی قرارداد منظور کی تھی جسے محکمہ انصاف کو بھیجا گیا تھا،جس کے بعد اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ، بینن پر مقدمہ چلانے کے لیے دبا میں تھے۔ جس کے باعث فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اٹارنی جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن سے انہوں نے محکمہ انصاف کے ملازمین سے وعدہ کیا تھا کہ ہم مل کر امریکی عوام پر اپنے قول وفعل سے ثابت کریں گے کہ محکمہ، قانون کی حکمرانی پر عمل پیرا ہے، حقائق اور قانون اور قانون کے تحت مساوی انصاف کی پیروی کرتا ہے، آج کی فرد جرم کا فیصلہ  محکمہ کے ان اصولوں پر ثابت قدم  رہنے کی عکاسی کرتا ہے۔