بیلجیئم میں کورونا کیسز بڑھنے پر اسکولوں میں ماسک پہننا لازمی قرار

257

بیلجیئم میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر طالب علم اب کلاسوں میں فیس ماسک پہنیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا فیصلہ بیلجیئم کے دونوں حصوں فلامش اور فرنچ ریجن کے علاوہ دارالحکومت برسلز میں بھی کیا گیا ہے۔دونوں حصوں کے محکمہ ہائے تعلیم کے حکام کے مطابق اسکولوں میں بچوں کو محفوظ رکھنے اور وہاں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کی غرض سے حفاظتی اقدامات نافذ کیے جارہے ہیں، جس میں پرائمری کے طلبہ کلاسوں میں ماسک پہنیں گے۔حکام کے مطابق یہ اقدام کورونا کے پھیلاو کے باوجود زیادہ سے زیادہ دیر تک اسکولوں کو کھلا رکھنے کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔