سیرالیون میں آئل ٹینکر پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک

305

سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاﺅن میں ایندھن کا ایک ٹینکر پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔دارالحکومت کے میئر یوونے آکی ساویئر نے ہفتے کو سوشل میڈیا پر حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے جائے وقوعہ کے مناظر کو خوفناک قرار دیا۔ملک کی قومی آفات انتظامیہ ایجنسی نے ہفتہ کے روز بتایا ہے کہ انہیں بہت زیادہ ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ابھی تک ہلاکتوں کی صحیح تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔