فلسطین کا حق خودارادیت پراقوام متحدہ کے اتفاق رائے کا خیر مقدم

309

فلسطین نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت پر اتفاق رائے کا خیرمقدم کیا ہے۔شِنہوا کو ارسال کیے گئے ایک اخباری بیان میں فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے 158 رکن ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ، 10 نے حصہ نہیں لیا اور 6 نے قرارداد کیخلاف ووٹ دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین قرارداد کے حق میںبھاری ووٹ کا خیرمقدم کرتا ہے، مزید کہا کہ حق خودارادیت تمام حقوق کی بنیاد ہے، خاص طور پر فلسطینی عوام کیلئے جو طویل المدتی اسرائیلی قبضے کا شکار ہیں۔”اسرائیل نے جون 1967 کی مشرق وسطی کی جنگ میں فلسطین کے دعوی کردہ علاقوں مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس پر قبضہ کر لیا تھا اور تب سے وہ ان پر قابض ہے۔اس کے بعد سے فلسطینی عوام 1967 کی سرحدوں پر ایک فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے حق خود ارادیت کی کوشش کر رہے ہیں جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔