دنیا بھر میں کوویڈ۔19 کیسز کی تعداد 24 کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کر گئی

264

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24 کروڑ 91 لاکھ 34 ہزار 481 ہو گئی ہے۔جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے 6 نومبر کو صبح 10 بجے پاکستانی وقت پر جاری کیے جانیوالے اعداد وشمار کے مطابق امریکہ 4 کروڑ 64 لاکھ 35 ہزار 967 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں بدستور سرفہرست ہے ۔بھارت 3 کروڑ 43 لاکھ 44 ہزار 683 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 2 کروڑ 18 لاکھ 62 ہزار 458 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔برطانیہ 92 لاکھ 86 ہزار 618 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، روس 85 لاکھ 73 ہزار 323 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور ترکی 81 لاکھ 78 ہزار 871 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ فرانس 73 لاکھ 1 ہزار 303 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، ایران 59 لاکھ 73 ہزار 457 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں اور ارجنٹائن 52 لاکھ 95 ہزار 260 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔