چین ، تیسری سہ ماہی میں چھوٹے قرضے دینے والی کمپنیوں کی تعداد میں کمی

442

پیپلز بینک آف چائنہ کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر کے آخر میں چین کی چھوٹے قرضے دینے والی کمپنیوں کی تعداد 6 ہزار 566 ہو گئی ہے جو جون کے اختتام میں رجسٹرڈ 6 ہزار 686 کمپنیوں سے کم ہے۔ان کمپنیوں کے بقایا قرضے 9 کھرب 35 ارب 30 کروڑ یوآن ( 1 کھرب 46 ارب 14 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئے ہیں جن میں رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران دیے جانیوالے 48 ارب 80 کروڑ یوآن کے نئے قرضے بھی شامل ہیں۔چھوٹے قرض دہندگان بڑے پیمانے پر سرمایہ حاصل کرنے کی خواہشمند چھوٹی کمپنیوں اور کم آمدنی والے گروہوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں چین نے مالیاتی خطرات کو لگام ڈالنے کیلئے اس شعبے کے ضوابط میں سختی کی ہے۔مرکزی بینک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں ستمبر کے آخر تک چھوٹے قرضے فراہم کرنیوالی 571 کمپنیاں تھیں جو کسی بھی صوبائی سطح کے علاقے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔