چین میں گھریلو آلات کی صنعت کی آمدن میں اضافہ

258

چین میں گھریلو آلات کی صنعت کی آمدن میں اضافہ دیکھا گیا ہے لیکن پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران ان کے منافع میں قدرے کمی آئی۔وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صنعت کی آمدن گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20.3 فیصد اضافے کے ساتھ 12 کھرب 50 ارب یوآن(تقریبا 1 کھرب 95 ارب 34 کروڑ امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ مجموعی طور پر منافع 82.22 ارب یوآن رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.8 فیصد زیادہ ہے۔9 ماہ کی مدت کے دوران چین میں ریفریجریٹرز کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 6 کروڑ 62 لاکھ یونٹ تک پہنچ گئی جبکہ واشنگ مشینوں کی پیداوار 6 کروڑ 28 لاکھ 30 ہزاریونٹ ہو گئی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 17.3 فیصد زیادہ ہے۔