چینی گیمنگ انڈسٹری کی 2021 میں فروخت کی آمدن 2 کھرب 90 ارب یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع

211

چینی گیم کمپنیوں کی فروخت سے2021 کے دوران حاصل ہونیوالی آمدن 2کھرب90ارب یوآن (تقریبا 45 ارب 33 کروڑ امریکی ڈالر) سے تجاوز کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔گیم ریسرچ ایجنسی سی این جی کی جانب سے شائع کردہ ایک صنعتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 2 کھرب 30 ارب یوآن سے زیادہ رقم موبائل گیم سیکٹر سے حاصل ہوگی۔رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ رواں سال غیر ملکی مارکیٹ میں چینی کمپنیوں کی جانب سے آزادانہ طور پر تیارکردہ گیمز کی فروخت سے حاصل ہونیوالی آمدن 17 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائیگی۔سی این جی نے کہا کہ طویل مدت میں غیر ملکی مارکیٹ سے حاصل ہونیوالی آمدن بڑھتی رہے گی، یہ بھی کہاکہ مزید چینی گیم ڈویلپرز بھی غیر ملکی مارکیٹ سے ہونے والی آمدن میں اپنا حصہ مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔