پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 567 نئے کیسز ،11 مزید اموات رپورٹ

240

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 567 نئے کیسز اور 11 مزید اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔این سی او سی نے ہفتہ کو بتایا کہ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 10 لاکھ 57 ہزار 966 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور مجموعی طور پر 12 لاکھ 76 ہزار 240 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 12 لاکھ 24 ہزار 870 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں زیرعلاج فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 22 ہزار 852 ہو گئی ہے جن میں سے 1 ہزار 236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کے مطابق عالمی وبا کیخلاف جدوجہد کرتے ہوئے گزشتہ روز 11 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 518 ہو گئی ہے۔صوبہ سندھ 4 لاکھ 71 ہزار 497 کیسز کے ساتھ ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے اس کے بعد صوبہ پنجاب سے عالمی وبا کے 4 لاکھ 40 ہزار 918 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔