فرانس نے پاکستان کے لئے سالانہ امداد میں اضافہ کردیا

437

فرانس نے پاکستان کے لئے سالانہ امداد میں اضافہ کردیا اور درگئی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت چودہ منصوبوں کے لئے امداد فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔

لاہور کی تاریخی عمارات کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لئے 64 کروڑ 80 لاکھ، منگلا ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مرمت کے لئے 54 کروڑ، درگئی ہائیڈرو پراجیکٹ کے لئے دو کروڑ اور دوسرے فیز کے لئے پانچ کروڑ، فیصل آباد شہر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے 34 کروڑ 37 لاکھ، ورسک ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مرمت کے لئے دس کروڑ تیس لاکھ، ورسک ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مرمت کے دوسرے مرحلے کے لئے بیس کروڑ، آزاد کشمیر میں جاگراں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے پچاس کروڑ، آزاد کشمیر پاور ڈویلولپمنٹ اتھارٹی کے لئے ایک کروڑ ستائیس لاکھ اور سکردو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کے لئے ایک کروڑ فراہم کریگا ۔