سعودی عرب: وزٹ ویزوں میں توسیع

299

سعودی عرب نے پابندی والے ممالک کے شہریوں کے وزٹ ویزوں میں توسیع کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر پابندی والے ‏ممالک کے شہریوں کے وزٹ ویزہ میں مفت توسیع کردی۔

وزارت نے کہا ہے کہ مذکورہ ممالک کے شہریوں کے لیے وزٹ ویزے میں خود کار طریقے کے مطابق 30 ‏نومبر2021 تک توسیع کی گئی ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب نے بیرون ملک موجود مقیم غیرملکیوں کے اقاموں اور خروج وعودہ میں توسیع کی ‏تھی۔

سفری پابندی کا شکار ممالک میں پھنسے ‏ہوئے تارکین وطن کے اقاموں اور وزٹ ویزہ میں میں بلامعاوضہ توسیع ‏کی گئی۔

وہ مقیم غیرملکی جو سفری پابندیوں کی وجہ سے مملکت نہیں آسکتے ان کے اقاموں (ریذیڈنسی پرمٹ) ، ایگزٹ ‏‏اور ری انٹری ویزوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کے وزٹ ویزوں میں 30 نومبر 2021 تک توسیع کی گئی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ (جوازات) نے تصدیق کی ہے کہ توسیع قومی معلومات مرکز کے تعاون ‏‏سے خود بخود ہو جائے گی۔