دنیا کی سب سے چھوٹی بنگلادیشی گائے

422

بنگلہ دیش کی ایک گائے جو اپنی موت سے قبل صرف 20 انچ کے قد کو پہنچپائی، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اسے دنیا کی سب سے چھوٹی گائے قرار دیا ہے۔

گنیز نے کہا کہ رانی نامی بنگلہ دیشی گائے جو ڈھاکہ کے کسان قاضی سفیان کی ملکیت تھی، کا قد صرف 20 انچ تھا اور اس کی عمر دو سال تھی۔

سفیان نے کہا کہ وہ پہلے ہی سے جانتا تھا کہ رانی بیچنے کے لیے بہت چھوٹی ہے، اسے کوئی بھی نہیں لے گا. سفیان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے شبہ ہوگیا تھا کہ رانی دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہو سکتی ہے۔

انہوں نے گنیز کو بتایا ، “فارم پر موجود دیگر گائے کا قد رانی سے دوگنا و تگنا ہے۔”

رانی آن لائن مشہور اس وقت ہوئی جب سفیان نے اسکی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا شروع کیں۔

 سفیان نے کہا کہ رانی کی ایک جھلک دیکھنے اور اس کے ساتھ سیلفیاں لینے کے لیے اس ہفتے 20،000 سے زیادہ لوگ فارم میں جمع ہوئے تھے۔