کراچی سرکلر ریلوے کیلیے 20 ارب 70 کروڑ روپے کی منظوری

495

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایکنک نے کراچی سرکلر ریلوے کی منظوری دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے لیے 20 ارب 70 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔