بحرین نے اسرائیل کیلئے براہِ راست پرواز کی منظوری دے دی

373

بحرین کی قومی ایئر لائن، خلیجی ایئر نے اسرائیل کیلئے اپنی براہِ راست پرواز لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ٹویٹر پیغام میں بحرین اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کو جانے والی اپنی پہلی بحرینی پرواز کو 30 ستمبر لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا ، “ہم یہ اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہیں کہ ہم 30 ستمبر 2021 سے اسرائیل کیلئے براہِ راست دو ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کریں گے۔”

گلف ایئر نے کہا کہ وہ اپنی نئی منزل کے لیے ہفتے میں دو پروازیں شروع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تل ابیب کے لیے نئی ایئرلائن کا آغاز اسرائیل کے ساتھ کیے گئے سیاسی ، تجارتی اور سِول ایوی ایشن  کے معاہدوں کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بحرین نے ایک سال قبل قابض صیہونی ریاست اسرائی کے ساتھ سرکاری سطح پر تعلقات استوار کیے تھے۔