بوئینگ طیاروں سے متعلق امارات و اسرائیل کا معاہدے پر دستخط

345

اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (IAI) نے متحدہ عرب امارات کی اتحاد انجینئرنگ کے ساتھ مل کر ابوظہبی میں ہوائی جہازوں کی تبدیلی کی سائٹ قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق ہوائی اس سائٹ پر بوئنگ 777-30OER مسافر طیاروں کو کارگو ہوائی جہاز میں تبدیل کیا جائے گا۔

اتحاد ایوی ایشن گروپ کے چیف ایگزیکٹو ، ٹونی ڈگلس نے کہا کہ نہ صرف ہم ڈیمانڈ کو دیکھتے ہیں بلکہ ہم اسے اپنے ایئرلائن کے صارفین کے لیے اچھا ، زیادہ منافع بخش ، انتہائی جدید حل اور ہمارے کاروبار کی قدر بڑھانے کا ایک بہترین طریقہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ COVID-19 وبائی مرض اور ای کامرس میں اضافے کے بعد سے کارگو طیاروں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔