بحرین بھی اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کیخلاف زہر اگلنے لگا

546

بحرین کے بین الاقوامی تعلقات کے نائب سیکریٹری عبداللہ بن احمد الخلیفہ نے اسرائیل میں 2015 کے جوہری معاہدے کی سختی مذمت کی اور کہا کہ اسی کی وجہ سے خطے میں بدامنی اور تشدد کی فضا استوار ہوئی۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے دورے کے دوران الخلیفہ نے کہا کہ بحرین نے امید کی تھی کہ 2015 ایران جوہری معاہدہ خطے میں تہران کے رویے کو بدل دے گا لیکن اس کے بجائے اس نے مزید بحرانوں اور تشدد کو جنم دیا ہے۔

الخلیفہ نے اپنے چار روزہ اسرائیلی  دورے کے دوران وزیر خارجہ ییئر لپید سے ملاقات اور صدر یتزاک ہرزوگ سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ ستمبر 2020 میں بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحال ہونے کے بعد الخلیفہ کا یہ اسرائیل کا دوسرا دورہ ہے۔