جماعت اسلامی وسطی کے تحت سوشل میڈیاکی تربیتی ورکشاپ

121

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع وسطی شعبہ نشرو اشاعت کے تحت سوشل میڈیا کی تربیتی ورکشاپ دفتر ضلع نارتھ ناظم آباد میں منعقد کی گئی۔ ورکشاپ میں شرکا کو سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر ڈجیٹل پوسٹنگ کی آگہی دی گئی۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے شعبہ نشر وشاعت کی نائب نگراں سیمی نذیر نے کہا کہ اس وقت ٹوئٹر دنیا کا مقبول و تیزی سے اہمیت پاتا پلیٹ فارم بن چکا ہے۔