اپنے کُتے کو بچانے کیلئے لڑکی ریچھ سے بھِڑ گئی

520

کیلیفورنیا کی ایک 17 سالہ لڑکی نے اپنے پالتو کتے کو بچانے کیلئے ریچھ پر حملہ کردیا۔

ہیلی موری نیکو نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ اُن کے پاس 3 پالتو کُتے ہیں جس میں سے سب سے چھوٹے اور کم عمر کتے کو ریچھ پکڑ کر لے جارہا تھا. مجھے ریچھ کی پرواہ نہیں تھی مجھے اپنے اُس کتے کو بچانا تھا۔

سیاہ ریچھ مشرقی لاس اینجلس اور سان گیبریل پہاڑوں کے دامن میں بریڈ بیری میں واقع ایک گھر میں لگی باڑ کے اوپر اپنے دو بچوں کے ساتھ چڑھ گیا جس پر صحن میں موجود پالتو کتوں سے بھونکنا شروع کردیا۔

سب سے چھوٹا کُتا ریچھ کے قریب چلا گیا جس پر ریچھ نے اُس پر جھپٹا مار کر اُسے پکڑ لیا۔ موری نیکو فوراً بھاگتے ہوئی آئی اور ریچھ کو باڑ پر سے دھکا دے کر اُس سے اپنا کُتا چھڑوالیا۔