کورونا: فرانس نے بھی برطانوی مسافروں پر پابندی عائد کردی

225

جرمنی اور آسٹریا کے بعد فرانس نے بھی برطانیہ سے آنے والے لوگوں پر  سفری پابندی عائد کردی  ہے -کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے-

حکومت فرانس کے مطابق 31 مئی سے برطانیہ سے واپس آنے والے ٖصرف ضروری مسافروں کو فرانس میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ اس ضمن میں ان کو 15 روز تک گھروں میں قرنطینہ  کرنے کی ہدایت کی گئی ہے-

گذشتے ہفتے جرمنی نے بھی برطانوی مسافروں کو  دو ہفتے تک قرنطینہ میں رہنے کے احکامات دیے تھے جبکہ آسٹریلیا نے  1 جون سے برطانیہ سفر کرنے والوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا-

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیا سے آنے والی  کورونا کی دوسری لہر انتہائی خطرنا ک ہے اور اس وائرس منتقلی کی شرح بھی زیادہ ہے-خدشہ یہ ہے کے وقت  کے ساتھ ساتھ اس وباء کے مزید پھیلنے کے بھی امکانات ہیں- یاد رہے کہ برطانیہ میں  گذشتے  ہفتے میں کورونا  متاثرین کی تعداد تین ہزار سے زائد تھی جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے-