امریکی فوج کا انخلاء سے انکار، عراقی فوج نے حملے کی دھمکی دے دی

321

عراق کے مزاحمتی کوآرڈینیشن کمیشن نے دھمکی دی ہے کہ امریکی فوج کو انخلاء پر مجبور کرنے کیلئے عراقی فوج حملے میں اضافہ کردے گی۔

کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاستدانوں کی زیرقیادت متعدد ثالثی کی کوششوں کے بعد اُس نے حکومت کو ایک سے زیادہ موقع فراہم کیے ہیں کہ وہ ملک میں موجود امریکی فوج کے ساتھ بات چیت کرے ، تاہم نتائج بہت مایوس کن ہیں۔

دوسری جانب امریکی عہدے داروں نے کہا ہے کہ ان کی افواج کے انخلا کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ عراقی حکومت ہی تھی جس نے انہیں عراق میں موجود رہنے کو کہا۔

کمیشن نے کہ چونکہ موجودہ حکومت نے امریکی عہدیداروں کے بیانات کی تردید نہیں کی لہذا حکومت نہ تو مخلص ہے نہ اہل ہے اور نہ عراقی عوام کی ملک سے قابض افواج کو بے دخل کرنے کی خواہش کو پورا کرنے اور نہ آئین کا دفاع کرنے کے قابل ہے ۔