پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 2.54 ارب ڈالر کا اضافہ

275

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 23.22 ارب ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2 اپریل سے 9 اپریل کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.54 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، مرکزی بینک کے مطابق اس وقت ملک مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 22 کروڑ ڈالر ہیں جن میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب 10 کروڑ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 11 کروڑ ڈالر ہیں۔

2 سے 9 اپریل کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.57 ارب ڈالر اضافہ ہوا جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.83 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔