یونیورسٹی کے تہہ خانے سے 1851 کی دستاویزات دریافت

496

فائر فائٹرز نے کیلیفورنیا کی ایک یونیورسٹی میں ایک تہہ خانے میں پرانی صندوقچی دریافت کی جس میں 1851 میں اسکول قائم ہونے سے متعلق دستاویزات موجود تھیں۔

کیلیفورنیا کی سب سے قدیم چارٹرڈ یونیورسٹی آف پیسیفک کے صدر کرسٹوفر کالہن نے کہا کہ حکام کو حیرت ہوئی کہ انہیں یونیورسٹی کے برنز ٹاور سے دستاویزات بلاکل صحیح سالم دستیاب ہوئی۔۔

انہوں نے تفصیل بتائی کہ ہم تہہ خانے میں صفائی ستھرائی کیلئے نیچے گئے تھے۔ جب میں وہاں نیچے گیا تو میں نے دیکھا کہ کونے میں ایک بہت ہی پرانا صندوق پڑا ہوا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے تہہ خانے کے محفوظ مقامات کو توڑنے میں مدد کے لئے اسٹاکٹن کے فائر اسٹیشن 4 سے رابطہ کیا۔

عملے کا کہنا تھا کہ ممبران کسی بھی اہم چیز کو نقصان پہنچانے کے بارے میں فکرمند تھے ، لہذا انہوں نے مشعل کو کاٹنے سے پرہیز کیا اور اس کے بجائے ایک ہائیڈرولک ریسکیو ٹول کو استعمال کیا۔

کالہن نے بتایا کہ ان محفوظ دستاویزات میں یونیورسٹی کی ابتداء کی تفصیل موجود ہے جس میں ہاتھ سے لکھے گئے جریدے بھی شامل ہیں۔