نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

470

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے کپتان ٹام لیتھم کی شاندار سنچری کی بدولت دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کر نے کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے 78 اور محمد متھن نے 73 رنز بنائے۔۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سینٹنرنے دو جبکہ بولٹ ، ہنری اور کائل جیمیسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور ہنری نکلز نے کیا مگر 28 کے سکور پر مارٹن گپٹل 20 رنز بنا کر مستفیض الرحمن کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد ڈیون کانوے نے نکلز کے ساتھ ملکر سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم 43 کے مجموعی سکور پر ہنری نکلز 13 اور 53 کے سکور پر ول ینگ ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تین وکٹیں گر نے کے بعد کپتان لیتھم کھیلنے کیلئے آئے اور کانوے کے ساتھ ملکر سکور کو آگے بڑھایا، نیوزی لینڈ کا اسکور جب 166 رنز پر پہنچا تو کانوے 72 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے تاہم دوسری جانب ٹام لیتھم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے گرائونڈ کے چاروں جانب خوبصورت شارٹس کھیلے۔

انہوں نے نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ ٹیم کو میچ جتوانے میں بھی اہم کر دار کیا وہ 110 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ جمی نیشم 30 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے اس طرح نیوزی لینڈ مطلوبہ 271 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پر پورا کرلیا ۔ ٹام لیتھم کو شانداربلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمن اور مہدی حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔