اراکین قومی اسمبلی نے سلیکٹڈ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، ناصر شاہ

103

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے۔ پوری قوم کوحق کی فتح مبارک ہو۔ پی ڈی ایم جماعتوں پر قومی اسمبلی اراکین کا اعتماد سلیکٹڈ کے خلاف عدم اعتماد ہے۔ ہم پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ عوام سلیکٹڈ حکمرانوں سے تنگ ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب شاید لانگ مارچ بھی نہ کرنا پڑے خان صاحب کوجلد گھرجانا چاہیے۔ وقت کی دیوار پر لکھی تحریر سلیکٹڈ پڑھ لیں معیشت تباہ کرکے ملک کو 70 سال پیچھے دھکیلنے والوں کی اب ملک میں کوئی جگہ نہیں۔