پاکستان کوسٹ گارڈ نے کروڑوں کی منشیات پکڑ لی‘ اسمگلرز گرفتار

87

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) پاکستان کوسٹ گارڈ کی پسنی اور ناکا کھاڑی چیک پوسٹ پر کامیاب کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق وندر اور پسنی سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، جس پر سربراہ پی سی جی نے متعلقہ کمانڈر کو چیکنگ سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ رپورٹ کے مطابق وندر ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر پنجگور تا کراچی کی کوچ سے43 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل،37 کلو گرام چرس،29 کلو گرام ہیروئن،12 کلوگرام آئس اور6 کلوگرام افیون برآ مد کر کے4 اسمگلر کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایک اور کارروائی میں پسنی کے علاقے شادی کور سیاہی نالے میں پہاڑوں کے درمیان چھپائی گئی 280 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، پکڑی گئی منشیات کی مالیت65 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سربراہ پی سی جی نے کہا کہ ہر قسم اسمگلنگ کی روک تھام اورمعیشت کی بہتری کے لیے کردار ادا کر تی رہے گی۔