امریکہ: 91 سالہ شخص کا بٹوا 53 سال بعد واپس مل گیا

372

1967 میں انٹارکٹیکا کے ایک سائنس اسٹیشن میں کام کرنے والے بحریہ کے محکمہ موسمیات کے ماہر پال گریشام نے واپس اپنے ملک امریکا آتے وقت اپنا بٹوا بھول گئے تھے اور اب 53 سال بعد یہ انہیں واپس مل گیا ہے۔

سان ڈیاگو یونین ٹربیون کے مطابق 91 سالہ پال جو میک مرڈو اسٹیشن، ایک امریکہ انٹارکٹک ریسرچ سینٹر میں کام کرتے تھے، 1967 میں اپنا بٹوا گھر جاتے وقت بھول گئے تھے اور اب یہ انہیں 53 سال بعد واپس مل گیا ہے۔

یہ عمارت راس جزیرے میں واقع ہے اور 2014 میں جب کارکنوں اس عمارت کو دھماکے سے اڑانے والے تھے، تب ان کو بٹوا پڑا ملا۔ جب انہوں نے کھول کہ دیکھا تو پال گریشام کی نیوی کی آئی ڈی دیکھ کر حیران رہ گئے۔