جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے تجارتی حجم میں 12.45 فیصداضافہ

138

اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیاکے ممالک انڈونیشیا، ملائشیا،تھائی لینڈ، سنگاپوراورخطے کے دیگرممالک کے درمیان دوطرفہ تجات کے حجم میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 12.45 فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیاہے، پہلی ششماہی میں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات میں کمی جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں جنوب مشرقی ایشیاکے ممالک انڈونیشیا، ملائشیا،تھائی لینڈ، سنگاپوراورخطے کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 409.303 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں 22.72 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 502.31 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔