ریفنڈ ز کے مسئلہ سے کاروباری شعبہ متاثر ہورہا ہے‘شہباز اسلم

198

لاہور(کامرس ڈیسک)تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری شہباز اسلم نے کہا ہے کہ برآمدی شعبہ کے ریفنڈز کے مسئلہ سے کاروباری شعبہ متاثر ہورہا ہے اور برآمدکنندگان سرمایہ کی کمی کے مسائل سے دوچار ہیں،ریفنڈز کی جلد ادائیگی کے لیے آٹومیٹک سسٹم متعارف کرویا جائے تاکہ برآمدی شعبہ کو اس کا ریفنڈ جلد اور بروقت مل سکے اس سے ملکی برآمدات میں اضافہ کے تسلسل پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز اسلم نے کہا کہ برآمدی صنعتوں کو زیر و ریٹڈ سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ برآمدات کا موجودہ حجم تسلی بخش نہیں ہے پاکستانی برآمدات بنگلا دیش اور ویتنام سے بھی کم ہیں برآمد کنندگان کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے اور ان کو مراعات دی جائیں ان کے رکے ہوئے اربوں روپے کے ریفنڈز کی ادائیگی فی الفور کی جائے ۔