یونان: 2 کروڑ سال پرانا درخت دریافت

512

یونان: آتش فشاں جزیرے لیسبوس میں سائنس دانوں نے ایک نادر جیواشم کا درخت دریافت کیا ہے جس کی شاخیں اور جڑیں 2 کروڑ سال  بعد بھی موجود ہیں۔

یہ درخت مشرقی بحیرہ روم کے جزیرے پر ایک قدیم جنگل کے قریب سڑک کے کام کے دوران پایا گیا تھا اور ایک خاص دھات کا استعمال کرتے ہوئے اسے دوسری جگہ منتقل کیا گیا تھا۔

لیسبوس کے پیٹریفائڈ فاریسٹ کے میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے پروفیسر نیکوس زوروس نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب 1995 میں کھدائی کا کام شروع ہونے کے بعد سے شاخوں اور جڑوں کے ساتھ ایسی اچھی حالت میں کسی درخت کو پایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک انوکھی تلاش ہے۔ یہ بہترین حالت میں محفوظ ہے اور جیواشم لکڑی کا مطالعہ کرنے سے ہم اس کی اقسام کی شناخت کرسکیں گے۔

لیسبوس کا پیٹرائفائڈ جنگل جو یونیسکو کی جانب سے قرار دیا گیا عالمی محفوظ مقامات میں سے ایک ہے، 20 ملین سال قبل آتش فشاں پھٹنے کا نتیجہ ہے۔