جسٹس (ر) عظمت سعید کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دینے کی منظوری

576

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ معاملے پرتحقیقات کیلئے کمیٹی کی بجائے کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دیدی جس کے سربراہ جسٹس(ر)عظمت سعید شیخ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں براڈ شیٹ معاملے پر کمیشن کی تشکیل، ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال پر غور کیا گیا اور ایف نائن پارک اسلام آباد کے عوض سکوک بانڈز اجراء کیلئے وزارت خزانہ کی سمری پر بھی بحث ہوئی۔

وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ معاملے پرتحقیقات کے حوالے سے کمیٹی کے بجائے کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن کی تشکیل پر اتفاق کیا جس کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ  ہونگے۔ ایک رکنی براڈشیٹ کمیشن صرف جسٹس(ر)عظمت سعید پر مشتمل ہوگا۔