مسجدالحرام میں آنے والوں کی تعداد 67 لاکھ سے تجاوز

348

کوروناوباکےبعدسےعمرہ اور نماز کیلئے مسجدالحرام آنےوالوں کی تعداد67 لاکھ سےبڑھ گئی۔

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے بعد سے اب تک عمرہ اور نماز کے لیے مسجد الحرام آنے والوں کی تعداد 67 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ اعداد و شمار 4 اکتوبر 2020 سے 16 جنوری 2021 تک کے ہیں۔ ان میں 17 لاکھ 94 ہزار عمرہ زائرین تھے جبکہ نمازیوں کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ کوروناوبا کےپیش نظرنمازاورعمرےکیلئے جانےوالوں پر’اعتمرنا‘ایپ کی پابندی ہے ’’اعتمرنا‘‘ ایپ کے ذریعے نماز اورعمرے کا اجازت نامہ حاصل کرنالازمی ہے۔