وزیر اعظم اور بل گیٹس کا کورونا کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق

378

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون رابطہ  ہوا، جس میں وزیر اعظم اور بل گیٹس نے کورونا کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق  کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ٹیلی فونک رابطے میں کوروناوائرس اور پولیو کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعظم نے کورونا سے معیشت پر اثرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئےبل گیٹس کو کورونا کے خلاف اقدامات اوراسمارٹ لاک ڈاؤن  کی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہیں، ایس او پیز پر موثر انداز میں عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ گیٹس فاؤنڈیشن کے احساس پروگرام میں تعاون سے غریبوں کی مدد ہوگی، ترقی پذیر ممالک کو رونا ویکسین دینے کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کا عزم قابل ستائش ہے۔

بل گیٹس نے  بھی عالمی وبا کے خلاف اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہاکہ انسداد کورونا اور معاشی ترقی میں پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔