مکان کی چھت گرنے سے  8افراد جاں بحق، 30زخمی

471

پارا چنار : پیواڑ میں 2منزلہ عمارت کی چھت گرگئی،چھت کے ملبے تلے دب کر 8افراد جاں بحق اور 30زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ 2منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 30افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک مکان کی چھت گرگئی،جائے حادثے پرریسکیو ٹیموں نے ملبے کو ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔