بینک الفلاح مارکیٹ میکر کے طور پر پہلا بینک بن گیا

245

کراچی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) اور بینک الفلاح کے درمیان گزشتہ روز پی ایس ایکس کے ٹریڈنگ ہال میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اس معاہدے کے تحت بینک الفلاح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ڈیبٹ سیکورٹیز کے مارکیٹ میکر کے طور پر کام کرنے والا ملک کا پہلا کمرشل بینک بن گیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او فرخ ایچ خان اور بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔