سی پیک دیہی علاقوں کی خوشحالی کا ضامن ہوگا،احمد جواد

280

کراچی(اسٹاف رپورٹر)زرعی شعبہ میں چین کی سرمایہ کاری دیہی معیشت کی ترقی اور خوشحالی کی راہیں متعین کرے گی۔ پاکستان بزنس فورم کے نائب صدر احمد جواد نے پاکستان میں نئے چینی سفیر نونگ رونگ کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی تقرری کے دوران دوست ممالک کے باہمی تعاون میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات آزمودہ ہیں اور پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے چینی سفیر تجارت اور کامرس کے شعبوں کے ماہر ہیں جن کی سربراہی میں دونوں ممالک کے اقتصادی روابط نئی بلندیوں تک بڑھیں گے۔ احمد جواد نے توقع ظاہر کی نوگ رونگ کی سربراہی میں نہ صرف دو طرفہ تجارت اور تزویراتی تعلقات بڑھیں گے بلکہ وہ پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد تکمیل یقینی بنائیں گے۔ احمدجواد نے یقین دلایا کہ پاکستان بزنس فورم پاکستانی دستکاریوں ، ہارٹیکلچر ، ایمبرائیڈری اور روایتی زیورات کی باہمی تجارت کے فروغ کے لیے چینی سفیر کے ساتھ مل کر اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ انتہائی اہم ہے ۔