انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں15پیسے، اوپن مارکیٹ میں 10پیسے اضافہ

122

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں15پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10پیسے اضافہ ہوگیاجب کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں بھی 1.10روپے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں 2.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید15پیسے کے اضافے سے 158.10روپے سے بڑھ کر158.25 روپے اور قیمت فروخت30پیسے کے اضافے سے158.15 روپے سے بڑھ کر 158.45 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 157.90روپے سے بڑھ کر 158 روپے اور قیمت فروخت 158.20 روپے سے بڑھ کر158.30روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید۱یک روپے 10پیسے کے اضافے سے184.50 روپے سے بڑھ کر 185.60روپے ہوگئی۔