پاکستان اسٹاک :100انڈیکس میں147.92پوائنٹس کا اضافہ

146

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںایک روزہ مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس147.92پوائنٹس کے اضافے سے40652.67پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ57.21فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 18ارب 51کروڑ81لاکھ روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 17.14 فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس 40963پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیا۔