بھارتی طیارے کی کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

507

کراچی: طیارے میں سوار مسافر کو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر بھارتی نجی ائیرلائن نے کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ائیرلائن کا طیارہ ریاض سے نئی دہلی جارہا تھا کہ طیارے میں سوار مسافر کو اچانک دل کا دورہ پڑا، طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے تاہم مسافر جانبر نہ ہوسکا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے والے مسافر کا نام محمد نوشاد تھا اور ڈاکٹر نے مسافر کے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کی میت ضابطے کی کارروائی کے بعد بھارت بھیجی جائیگی۔