سات سال بدعنوانی کا خیال آنا انتقامی حربہ ہے،اسلم رئیسانی

186

کوئٹہ (آن لائن )سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ نیب کو 7سال بعد خیال آیا کہ ہم نے بد عنوانی کی ہے یہ انتقامی حربہ ہے ہم پیسہ بنانا چاہتے ریکوڈک اور گوادر بندرگاہ سے اتنا بناتے کہ ان کے تصور سے بالا ہوتا ،ہم نے بلوچ قوم کی امانت سمجھ کر حفاظت کی ۔یہ عقابت نااندیش طاقت کی گھمنڈ میں دہت جب آنکھ کھولیں گے سب تباہ ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دبائو ہے لیکن فیڈریشن آف پاکستان اور ریاست اسرائیل کے سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود سویت،افغان جنگ کے دوران اور دوسرے معاملات پر بھی قریبی خفیہ تعلقات تھے۔