بلوچستان میں کورونا ٹیسٹ کی کٹس کی کمی کا مسئلہ حل ہوگیا

88

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں کورونا ٹیسٹ کی کٹس کی کمی کا مسئلہ حل ہوگیا ،صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز کی ادائیگی کے بعد کورونا کٹس کی فراہمی شروع کردی گئی‘ کورونا ٹیسٹ کرنے کی شرح میں اضافہ ہوگیا ۔ محکمہ صحت کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے کورونا کٹس کی فراہمی بند ہونے اور صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا کٹس خریدے نہ جانے کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ کی شرح کم ہوگئی تھی ۔