بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش،برفباری کی پیشگوئی

124

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے، جو آئندہ 24گھنٹے جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پہاڑوں پر برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ علاقوں میں ہیوی مشینری بھجوا دی گئی۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ڑوب، شیرانی، پشین ، مستونگ، قلات اور گردونواح میں گزشتہ رات سے وقفے وقعے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ جاری کر دیا اور تمام پکنک پوائنٹس پر دفعہ 144نافذ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل نسیم پانیزئی کے مطابق بارش سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں ڈوزر، ٹریکٹر، ایمبولینسز اور دیگر مشینیں منتقل کردیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقع سے نمٹا جا سکے۔