حرا ارشاد نے پاکستان میں She Loves Tech 2020 مقابلہ جیت لیا

205

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور حبیب بینک لمیٹڈ کے تعاون سے She Loves Tech Pakistan کا پہلا مرحلہ 6 نومبر کو شروع ہوا۔ پہلے مرحلہ کے دوران سات اسٹارٹ اپس نے ججز کے سامنے اپنے آئیڈیاز پیش کیے۔ اسٹارٹ اپس کی جانب سے پیش کیے گئے آئیڈیاز میں سارہ خان کی جانب سے ریڈ کوڈ، عریبہ زہرہ کی جانب سے لائیو نیچر، عیشا بابر کی جانب سے شمع ء زندگی اور حیا انصاری کی جانب سے Aagah Initiave شامل ہیں۔