عالمی بینک نے ویکسین کی تیاری کے لیے مکمل تعاون کا اعلان کردیا

398

اسلام آباد: عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں کورونا وبا کی ویکسین کی تیاری کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے مگر رزلت کامیاب ہونا لازم ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق  مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہاسین، میلنڈا گڈ اور ورلڈ بینک کے آپریشن منیجر نے شرکت کی اور عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں کورونا وبا کی ویکسین کی تیاری کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر کورونا ویکسین کا ٹیسٹ رزلٹ کامیاب ہوجاتا ہے تو عالمی بینک تعاون کے لئے مکمل تیار ہے جبکہ  اجلاس میں عالمی بینک کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کے لیے ایمیونائزیشن پروگرام میں تعاون کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اصلاحات کے لیے عالمی بینک کی ٹیم نے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب   اجلاس میں مشیر خزانہ اور  ورلڈ بینک کے عہدیداران نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور مالیاتی انتظام کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔