اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 158.20روپے ہوگئی

307

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گزشتہ ساڑھے چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی جب کہ یورو کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور برطانوی پائونڈ 50پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں15پیسے کی مزید کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید1158.80روپے سے گھٹ کر 158.65روپے اور قیمت فروخت 158.90 روپے سے گھٹ کر158.70روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کی کمی سے158.60روپے سے گھٹ کر158.20روپے اور قیمت فروخت 158.90 روپے سے گھٹ کر 158.60روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید2روپے کی نمایاں کمی سے186.50روپے سے گھٹ کر184.50 روپے ہوگئی ۔