پیشہ ور اکاؤنٹنٹس کو کووِڈ19-سے نئے اخلاقی چیلنجوں کا سامنا ہے، اے سی سی اے

210

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے)نے ’’کووِڈ19-کی دنیا میں اخلاقیات (Ethics in a COVID-19 World) کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے جس میں وبا کے پس منظر میں اخلاقیات کے کردار کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ وائٹ پیپر اے سی سی اے کی توجہ کا حصہ ہے جس میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ ہم عالمی سطح پر کس طرح پائیدار بحالی کے لیے سوچ سکتے ہیں۔کووِڈ19-کی وبا نے ہم سب کے لیے انتہائی دشوار ماحول پیدا کر دیا ہے جس کا، آج کے دور میں،کسی کو بھی تجربہ نہیں تھا۔ جب کاروباری ادارے بحال ہو رہے ہیں، پیشہ ور اکاؤنٹنٹس کو ایک نئی اور شدید اخلاقی کشمکش کا سامنا ہے جو اْن سے تمام پیشہ ورانہ مہارت اور اخلاقی فہم و فراست کا تقاضا کرتی ہے۔اس پیپرسے ظاہر ہوتا ہے کہ جواب دینے والے پانچ افراد میں سے ایک کو،بالواسطہ ( کسی رفیق کار کی معرفت)یا بلاواسطہ طور پر ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑاہے جہاں کووِڈ19-کے نتیجے میں اخلاقیات کو سمجھوتے کا خطرہ تھا۔جن افرادکو ایسے سمجھوتے کا سامنا کرنا پڑا تھا ، اْن میں سے ایک چوتھائی مسائل کا تعلق ٹیکنالوجی کے استعمال سے تھا۔