سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملازمین کی میڈیکل سہولیات بحال کی جائیں، اختر حسین

796

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز یونٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سی بی اے کے پریذیڈینٹ اختر حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملازمین کو میڈیکل کی سہولیات بحال کی جائیں انہوںنے کہاکہ علاج کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی زندگیاں دائوں پر لگی ہوئی ہیںآغان خان،نیشنل لیاقت اور دیگر بڑے معیاری ہسپتال پینل پر لیے جائیں اختر حسین نے کہا کہ صحت کا معاملہ انسانی زندگیوں سے وابستہ ہے جس کے حل کے لیے حکومت کو فوری توجہ دینی چاہئے اورصحت ے بجٹ میں اضافہ کیا جائے انہوںنے کہاکہ حکومت جہاں عام عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہے وہیں وہ یس بی سی اے کے ملازمین کو بھی زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے SBCAکے ملازمین کے صحت کے بجٹ میں بھی سو فیصد اضافہ کیا جائے اختر حسین نے کہا کہ سندھ کے تمام ریجن کے ملازمین علاج کی سہولیات بند ہونے سے مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔